ابنا: جمعیت وعد کے سیکریٹری جنرل رضی الموسوی نے ملک کے حالات پر شدید تشویش اور شاہی حکومت کی فوج کے اقدامات کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے سنجیدہ اورشفاف سیاسی مذاکرات ہی اس ملک کےبحران کاواحد راہ حل ہیں۔ رضی الموسوی نے بحرین میں غیرملکیوں کو شہریت دے کر آبادی کا تناسب بگاڑنے کی حکومت کی کوششوں کی مذمت کرتےہوئے کہا کہ ان اقدامات کے خطرناک نتائج نکل سکتے ہیں اور اس سے بحرینی معاشرے کو نشانہ بنایا جارہا ہے۔
ادھر بحرین کے ایک اور انقلابی رہنما عبداللہ ماحوزی نے کہا ہے کہ حکومت کے کارندے انقلابیوں کو جسمانی ایذائيں پہنچارہے ہیں، انہوں نے کہا کہ بحرین کی شاہی حکومت کی تشدد آمیز کاروائيوں میں بہت زیادہ اضافہ ہوا ہے لیکن ملت بحرین حکومت کے ساتھ مذاکرات کی بدستور مخالف ہے اورہم بھر پور طرح سے حکومت کا مقابلہ کرتے رہیں گے۔ یاد رہے ملت بحرین اپنے پامال شدہ حقوق کی باز یابی اور حکومت کی متعصبانہ پالیسیوں کے خلاف احتجاج کررہی ہے لیکن آل خلیفہ کی شاہی حکومت سعودی عرب کی فوجی مدد سے وحشیانہ طریقے سے ملت بحرین کو کچل رہی ہے۔........
/169